Ahle Sarowat Ka Agar Jurum Ujaagar Hoga / اہلٍ ثروت کا اگر جرم اجاگر ہوگا

اہلٍ  ثروت  کا  اگر  جرم  اجاگر ہوگا
مجھ کو معلوم ہے الزام مرے سر ہوگا

جس طرح مجھ کو رلایا ہے ستمگر تونے
تو بھی روئے گا تو انصاف برابر ہوگا

جانے پہچانے نظر آتے ہیں سارے چہرے
 بام و در دیکھ لے شاید یہ ترا گھر ہوگا

آج اسی شخص نے چھینی ہے ہنسی پھولوں کی
وہ جو کہتا تھا کہ آنگن میں صنوبر ہو گا

میں نہ  رکھتا ترے قدموں میں کبھی سر اپنا
مجھ کو معلوم اگر ہوتا تو پتھر ہو گا

جو نہیں جانتا مہتاب وفا کے معنی
شاذ ہی مہر و مروت کا وہ خوگر ہوگا

(بشیر مہتاب)

Comments

POPULAR POSTS:

Gazal -Bachpann / غزل - بچپن

Mera Nahi Raha Tu, Mai Tera Nahi Raha / میرا نہیں رہا تُو, میں تیرا نہیں رہا

Mujhay Maalum Hai / مجھے معلوم ہے

Yaar Be-Khabar Ho Tum / یار بے خبر ہو تم

Haseen Dil Ruba Chandni Gulbadan Hai / حسیں دلربا چاندنی گل بدن ہے