Posts

Showing posts from 2019

Mujhay Maalum Hai / مجھے معلوم ہے

مجھے معلوم ہے تو ایک دن یوں ہی چلا جائے گا اور میں بس تری راہ دیکھتے رہ جاؤں گا  ترے قدموں کی آہٹ سننے کو یہ  کان ترسیں گے مگر پھر بھی  تو یہ راہیں  پلٹ کر بھی نہ دیکھے گا  مری آواز سے واپس نہ آئے گا یہی قسمیں یہی وعدے تجھے بے معنی سے لگنے لگیں گے تب تو اپنے آپ کو اُس دن  بڑا نادان بولے کا ہمارے پیار  کو اُس دن  جُنوں کا نام دے دے گا  تو اپنے آپ کو اُس جلد بازی میں کہیں مضبوط زنجیروں سے ایسے  قید کر لے گا  تری آزاد آنکھوں پر بھی  زنجیریں پڑی  ہوں گی   تو اپنے آپ کو خوش بخت سمجھے گا   پھر اک دن کو  وہی قسمت کہ جس پر ناز تھا تجھ کو تجھے اتنا گرا دے گی تجھے وہ خون کے  آنسوں رلائے گی  تو پھر  اُس وقت سمجھے گا  یہ باتیں یاد آئیں گی نکلنا بھی  تو چاہے گا  بہت کوشش کرے گا پر ترے پاؤں کی زنجیریں  بہت مضبوط ہوں گی جو تجھے ہلنے نہیں دیں گی  بشیر مہتاب mujhay ma’loom hai tu aek din yu.n hi  chala jaaye ga aur mai.n bass teri raah dekhte reh jāou.n ga tere qadmu'n ki āhat suNnay ko ye kaan tarsein ge magar phir bi  tu ye