Posts

Showing posts from November, 2016

Yaar Be-Khabar Ho Tum / یار بے خبر ہو تم

یار بے خبر ہو تم میرے ہم سفر ہو تم یار بے خبر ہو تم میرے ہم سفر ہو تم اچھے یا بُرے ہو تم میرے توجگر ہو تم تم ہی شام ہو میری اور مری سحر ہو تم ڈرتا ہوں جدائی سے پاس میں مگر ہو تم جستجو ہے منزل کی میری تو ڈگر ہو تم ہو قریب دل سے بھی ہاں جی ہاں جگر ہو تم آؤ میری نیندو میں میرے خواب گر ہو تم تھی تلاش جس در کی وہ حسین در ہو تم تیرا میرا کیا رشتہ میرے تو نگر ہو تم آفتاب میرے ہو یا مرے قمر ہو تم جان میری تم ہی ہو بس تمام ذر ہو تم میرے ہم سفر ہو تم میرے ہم سفر ہو تم یار بے خبر ہو تم میرے ہم سفر ہو تم  ( محمد بشیر مہتاب )                                               

Ae Meri Pyaari Baaji / اے میری پیاری باجی

اے میری پیاری باجی ہم تم جُدا نہیں ہیں جائے جہاں کہیں بھی رکھے خدا سلامت جب آئے یاد میری بس اتنا یاد رکھنا تم آنکھیں بند کر نا پھر دل سے یاد کرنا کوئی بھی کام ہو گا ہوگی کہیں ضرورت تم جب مجھے پکارو چوکھٹ پہ آ گروں گا ڈولی تمہیں بٹھا کر میں تو ہوا ہوں واپس تم تو چلی ہو پر دل تم سے جدا کہاں ہے امی وہاں نہ ہوگی بابا وہاں نہ ہوں گے آئے کوئی بھی مشکل فریاد رب سے کرنا نخرے اُٹھائے ہم نے کی خواہشیں بھی پوری اب مانگنا اسی سے تم جس کی ہو چلی ہو آئے نہ یاد تم کو سسرال میں ہماری اب تیرے جو ہوئے ہیں بس اُن کو تم پکارو تیرے بڑوں کا سایہ تجھ پہ رہے ہمیشہ رب شاد تم کو رکھے خوشیاں ملیں ہزاروں بس آخری نظر تم دیکھو یہ آشیانہ بچپن کے جس میں گذرے اتنے حسین لمحے اے میری پیاری باجی ہم تم جدا نہیں ہیں جائے جہاں کہیں بھی رکھے خدا سلامت  ( بشیر مہتاب )