Maana Usko Gila Nahi'n Mujh Se / مانا اسکو گلہ نہیں مجھ سے

مانا اسکو گلہ نہیں مجھ سے
کچھ تو ھے جو کہا نہیں مجھ سے

حق نہیں دوستی کا ایسا کوئی
جوکہ اسکو ملا نہیں مجھ سے

دل ھی دل میں وہ بغض رکھتا ھے
جو بظاہر خفا نہیں مجھ سے

کچھ تو ھوگا ضرور اسکا سبب
   وہ جو اب تک لڑا نہیں مجھ سے

لاکھ پیچھا چھڑانا چاھا مگر
غم ھوا ھی جدا نہیں مجھ سے

کیسے رہ پائے گا وہ میرے بغیر
جو الگ ہی رہا نہیں مجھ سے

جو بظاہر خفا ھے اے مہتاب
وہ بہ باطن خفا نہیں مجھ سے
(بشیر مہتاب)

Comments

POPULAR POSTS:

Gazal -Bachpann / غزل - بچپن

Mera Nahi Raha Tu, Mai Tera Nahi Raha / میرا نہیں رہا تُو, میں تیرا نہیں رہا

Mujhay Maalum Hai / مجھے معلوم ہے

Yaar Be-Khabar Ho Tum / یار بے خبر ہو تم

Haseen Dil Ruba Chandni Gulbadan Hai / حسیں دلربا چاندنی گل بدن ہے