Ek Munaajaat - Dua - اک مناجات - دعا

الٰہی تو سب کی خطا درگذر کر
خدایا تو پیدا دلوں میں حذر کر
سنا ہے کٹھن ہے وہ منزل لحد کی
تو آسان سب کا اے مولٰی سفر کر
ہوئے فوت ہیں قلب یا رب ہمارے
تو اپنے کرم سے تو ان کو امر کر
میں سب بھول جاؤں وفا اس جہاں کی
کہ بس تو ہی تو ہو زباں میں اثر کر
ہوئے پھر سے پیدا نبی کے مخالف
تو زندہ وہ پھر سے علی کر عمر کر
کہ بن جائے خادم ہمیشہ ہی تیرا
تو مہتاب پر عشق کا وہ اثر کر 

(بشیر مہتاب)

Comments

POPULAR POSTS:

Gazal -Bachpann / غزل - بچپن

Mera Nahi Raha Tu, Mai Tera Nahi Raha / میرا نہیں رہا تُو, میں تیرا نہیں رہا

Mujhay Maalum Hai / مجھے معلوم ہے

Yaar Be-Khabar Ho Tum / یار بے خبر ہو تم

Haseen Dil Ruba Chandni Gulbadan Hai / حسیں دلربا چاندنی گل بدن ہے