Kis Masti Mai'N Ab Rehta Hoo'N / کس مستی میں اب رہتا ہوں

کس  مستی  میں اب  رہتا ہوں
خود کو خود میں ڈھونڈ رہا ہوں

دنیا میں سب سے ہی جدا ہوں
آخر  میں کس   دنیا   کا   ہوں

میں توخود کو بھول چکا ہوں
تم  بتلا دو  کون  ہوں کیا ہوں

یہ بھی نہیں ہے یاد مجھےاب
کیوں   آخر  روتا   رہتا    ہوں

اک   دنیا    ہے    میرے    اندر
 اس میں ہی میں گھوم رہا ہوں

مجھ کو نیند ہے پیاری یا پھر
اُس کوبھی میں ہی پیارا ہوں

وہ  رخ  اپنا  پھیر  چکے  ہیں
میں کس  کو  اپنا  کہتا  ہوں

ان  لفظوں نے منزل   چھینی
آپ چلیں.. میں بھی  آتا ہوں

من تو خوشیاں  بانٹ رہا ہے
میں قطرہ  قطرہ   روتا ہوں

خودکابوجھ ہےکتنا خود  پر
کتنا خود کو جھیل  رہا ہوں

مجھکوتم مہتاب نہ سمجھو
شاید  میں  اس کا  سایا ہوں

بشیر مہتاب

Comments

POPULAR POSTS:

Gazal -Bachpann / غزل - بچپن

Mera Nahi Raha Tu, Mai Tera Nahi Raha / میرا نہیں رہا تُو, میں تیرا نہیں رہا

Mujhay Maalum Hai / مجھے معلوم ہے

Yaar Be-Khabar Ho Tum / یار بے خبر ہو تم

Haseen Dil Ruba Chandni Gulbadan Hai / حسیں دلربا چاندنی گل بدن ہے