Uljhan Si Hai Dhadkan Main / الجھن سی ہےدھڑکن میں
الجھن سی ہےدھڑکن میں
کتنے درد ہیں جوبن میں
ایسا بندھا ہوں بندھن میں
دل جلتا ہے ساون میں
اپنے چہرے کو دیکھو
عیب نہ ڈھونڈو درپن میں
کون پرندوں کو دیکھے
آگ لگی ہے گلشن میں
اب تو بھنورے آئیں گے
پھول کھلے ہیں آنگن میں
کیسے ہنسی آ سکتی ہے
درد بھرا ہے جیون میں
شہر سے پیسہ لاؤں گا
خرچ کروں گا مسکن میں
گنتی سو کی آتی ہے
پھنس جاتا ہوں باون میں
یارب خوشیاں ہی خوشیاں
ڈال دے میرے دامن میں
کتنے درد ہیں جوبن میں
ایسا بندھا ہوں بندھن میں
دل جلتا ہے ساون میں
اپنے چہرے کو دیکھو
عیب نہ ڈھونڈو درپن میں
کون پرندوں کو دیکھے
آگ لگی ہے گلشن میں
اب تو بھنورے آئیں گے
پھول کھلے ہیں آنگن میں
کیسے ہنسی آ سکتی ہے
درد بھرا ہے جیون میں
شہر سے پیسہ لاؤں گا
خرچ کروں گا مسکن میں
گنتی سو کی آتی ہے
پھنس جاتا ہوں باون میں
یارب خوشیاں ہی خوشیاں
ڈال دے میرے دامن میں
(بشیر مہتاب)
Comments
Post a Comment