Hairat Hai Mera Ghearay Huway Raasta Hai Kon / حیرت ہے میرا گھیرے ہوئے راستا ہے کون

حیرت ہے میرا گھیرے ہوئے  راستا ہے کون
اس شہرمیں نیاہوں مجھےجانتا ہے کون ہوئے

گھر سے الگ  ہوئے ہیں تو معلوم یہ ہوا
لوگو ! کسی کےحق میں یہاں  سوچتا ہے کون

 گھر آج بھی اُجڑتے ہیں ویران ہوتے ہیں
سب کھیل دیکھتے ہیں،مگر بولتا ہے کون

غفلت کی نیند سوئے ہیں سب جانتا ہوں میں
لیکن مرے جگانے سےبھی جاگتا ہے کون

کوئی تو  میرا  سامنا  کرتا  ہے  بار  بار
ورنہ یہ بام و در سے اِدھرجھانکتا ہے کون

مہتاب تیرے اپنے  پرائے ہوئے تمام
 اب جانتے ہیں سب تجھے پہچانتا ہے کون
 
(بشیر مہتاب)

Comments

POPULAR POSTS:

Gazal -Bachpann / غزل - بچپن

Mera Nahi Raha Tu, Mai Tera Nahi Raha / میرا نہیں رہا تُو, میں تیرا نہیں رہا

Mujhay Maalum Hai / مجھے معلوم ہے

Yaar Be-Khabar Ho Tum / یار بے خبر ہو تم

Haseen Dil Ruba Chandni Gulbadan Hai / حسیں دلربا چاندنی گل بدن ہے