Ash'aar - (Collection-4)

(1)
پیار عشق و وفا محبت سب
ہیں تماشے رچائے دُنیا نے
......

(2)
ٹوٹتے ہیں اس سے کتنے آشیانے دوستو
کاش لگ جاتے زباں پر خامشی کے قفل جو
......

(3)
آپسی دشمنی اور بڑھنے لگی
راز جن جن کا آنے لگا سامنے
......

(4)
اس قلبِ شکستہ سے آواز نکلتی ہے
انجام محبت کا ایسا نہ ہوا ہوتا
......

(5)
بہت شرمندہ ہوں اپنی خطاؤں پر
خدایا رحم فرما انتَ  مولانا
......
(6)
تری باتیں ہی جھوٹی تھی کہ تجھ سے پیار کیا ہوتا
تُو باتوں میں اُتر جاتی میں وعدوں میں اُتر جاتا
......

(7)
ساتھ اپنے قلم میں رکھتا ہوں
کیوں کہ خوابوں میں شعر لکھتا ہوں
......
(8)
دیکھ کر اُس پہ وار کرتے ہو
جنگ جس نے لڑی نہیں ہوتی
......

(9)
کچھ اُنہیں کم سنائی دیتا ہے
کچھ زبانوں پہ تالے ہیں شاید
......

(10)
یاد آتی ہے  تری دن رات مجھ کو
میں کروں بھی کیسے اظہارِ محبت
......

(11)
ترا دل بھی پشیماں ہے ترے لفطوں میں ویرانی
تجھے مہتاب لے ڈوبی تری اپنی پریشانی
 ......
(بشیر مہتاب) -

Comments

POPULAR POSTS:

Gazal -Bachpann / غزل - بچپن

Mera Nahi Raha Tu, Mai Tera Nahi Raha / میرا نہیں رہا تُو, میں تیرا نہیں رہا

Mujhay Maalum Hai / مجھے معلوم ہے

Yaar Be-Khabar Ho Tum / یار بے خبر ہو تم

Haseen Dil Ruba Chandni Gulbadan Hai / حسیں دلربا چاندنی گل بدن ہے