Ash'aar - (Collection-2)

 (1)
اس جنگل میں برف نے آگ لگائی ہے
یہ جنگل دن رات سلگتا رہتا ہے 
......
(2)
میرا اس جا رہنا  آسان بھی ہے
تہہ خانے کے اندر روشن دھان بھی ہے
......
(3)
کھینچتا ہے کوئی ان کو کسی منزل کی اور
پاؤں میرے ہیں مگر ان میں سفر کس کا ہے
......

(4)
دکھ یہ ہی ہے  ہمارے  درد الگ ہی تھے
یوں تو میں اس کا تھا اور وہ میری تھی
......

(5)
اس لئے سرخ ہیں مری آنکھیں
ان میں پیارا سا  خواب ٹوٹا ہے
......

(6)
میں نے وہ آب حیات ان کو پلایا ہے جس سے
کوئی موسم ہو مرے پیڑ ہرے بھرے رہتے ہیں
......
(7)
دل سے نکلتی ہیں یہ دعائیں ہزار بار
اللہ ! یار میرے سلامت رہیں سدا
......

(8)
رسوائی ہجر اور بھی کیا کیا دیا تُو نے
اے عاشقی  ستم ترے بھولا نہیں ہوں میں
......

(9)
جو لوگ یہ کہتے ہیں کہاں ہے اردو
کہہ دیجئے ان سے کہ جہاں ہے اردو
دنیا میں تم جس کو   کہتے ہو جنت
ہاں ہاں اسی جنت کی زباں ہے اردو
......

(10)
جینے کے آداب سیکھائے فقط اُردو زباں
اس لئے  مجھ کو زبانِ خسروی اچھی لگی
......

(11)
خوشیاں نئے برس کی مناتے چلے گئے
ہر بار کی طرح یہ دسمبر گزر گیا
......

(12)
ترے آگے نکلنے  کی خوشی میں
میں خود کو کتنا پیچھے چھوڑ آیا
......

(13)
تم سے پہلی مرتبہ جب ہم ملے تھے
یاد ہے وہ جنوری کا  پہلا دن تھا
......
(بشیر مہتاب) -

Comments

POPULAR POSTS:

Gazal -Bachpann / غزل - بچپن

Mera Nahi Raha Tu, Mai Tera Nahi Raha / میرا نہیں رہا تُو, میں تیرا نہیں رہا

Mujhay Maalum Hai / مجھے معلوم ہے

Yaar Be-Khabar Ho Tum / یار بے خبر ہو تم

Haseen Dil Ruba Chandni Gulbadan Hai / حسیں دلربا چاندنی گل بدن ہے