Husn Woh Ba'Kamaal Ho Jaise / حسن وہ با کمال ہو جیسے

حسن  وہ  با کمال  ہو جیسے
 آنکھ مثلِ غزال ہوجیسے

کہتے کہتے وہ  رک  گئے فوراً
لب پہ  کوئی سوال ہو جیسے

وہ مجھے دیکھتے رہے اس طرح
دل میں شوقِ وصال  ہو جیسے

شہربھرمیں اےمیری جانِ حیات
اک  تو  ہی بےمثال ہو جیسے

دوستی میں ملا دغہ مجھکو
الفتوں  کا  زوال  ہو   جیسے

گم سا ہو جاتا ہوں خیالوں میں
بس اُسی کا  خیال ہو جیسے

ہم سے پوچھو  نہ ہجر کی باتیں
ایک  پل  ایک  سال  ہو جیسے

ہم   کبھی  ایک ہو نہیں سکتے
خواب ہی اب وصال ہو جیسے

اس طرح  دیتا  ہوں اسے آواز
زندگی  کا  سوال  ہو   جیسے

ریزہ  ریزہ  ہوا  ہے دل میرا
کوئی  آیا  زوال  ہو  جیسے

اسکےاشکوں سے ہوتاہےاظہار
فرقتوں  کا  ملال  ہو  جیسے

کہہ رہا ہے یہ دل  ترا مہتاب
اب  تو  جینا وبال ہو جیسے

(بشیر مہتاب)

Comments

POPULAR POSTS:

Gazal -Bachpann / غزل - بچپن

Mera Nahi Raha Tu, Mai Tera Nahi Raha / میرا نہیں رہا تُو, میں تیرا نہیں رہا

Mujhay Maalum Hai / مجھے معلوم ہے

Yaar Be-Khabar Ho Tum / یار بے خبر ہو تم

Haseen Dil Ruba Chandni Gulbadan Hai / حسیں دلربا چاندنی گل بدن ہے